Showing posts with label سیرت رسول پہ اعتراض. Show all posts
Showing posts with label سیرت رسول پہ اعتراض. Show all posts

Thursday, January 12, 2017

حضور کا جونیہ سے نکاح اور حدیث

حضور کا جونیہ سے نکاح اور حدیث

مستشرقین ، ملحدین و منکرین حدیث صحیح بخاری کی حضور ﷺ کے جونیہ کے ساتھ نکاح والی ایک حدیث کو لوگوں کو نبی کریم ﷺ کی پاک شخصیت کے بارے میں گمراہ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور منکرین حدیث کی طرف سے اس روایت کے سہارے ذخیرہ حدیث پر سوال اٹھائے جاتے ہیں ۔ ایک منکر حدیث لکھتے ہیں : آبادی سے دور کھجور کے باغ میں جونیہ نامی عورت لائی گئی تھی جسے رسول نے کہا کہ ہبی نفسک لی تو خود کو میرے حوالے کر دے تو اس عورت نے جواب میں کہا کہ وہل تہب الملکۃ نفسہا لسوقۃ ؟ یعنی کیا کوئی شہزادی اپنے آپ کو کسی بازاری شخص کے حوالے کر سکتی ہے؟(حوالہ کتاب بخاری ، کتاب) کچھ عرصہ قبل ایک فیس بکی متجدد المعروف قاری صاحب نے انتہائی مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے اس واقعہ کی فلمی اندازمیں منظر نگاری کی اور اپنے اس سکرپٹ کو حدیث اور امام بخاری کا بیان باور کرانے کے بعد اس سے حضور ﷺ کی توہین ثابت کرنے کی کوشش کی اور لکھا کہ یہ حدیث قرآن کے خلاف ہے.حضورﷺ اور آپ کی ازواج کی شان کے خلاف ہے.حضورﷺ کے اخلاق عالی کے خلاف ہے۔ اس واقعہ کو جس انداز میں یہ سب لوگ پیش کرتے ہوئے ذخیرہ حدیث کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہ خیر خواہی کے نام پر حدیث کا انکار

Tuesday, January 10, 2017

حضرت محمدﷺ پر خودکشی کی کوشش کی تہمت اور حدیث

حضرت محمدﷺ پر خودکشی کی کوشش کی تہمت اور حدیث
 عیسائ مشنری بخاری شریف کےاُس حدیث جو حضرت محمد ﷺ کے مبینہ خودکش کوشش کے بارے میں ہےبہت پرجوش ہیں اور اس سے نتیجہ اخذ کرنے میں بہت دور جاتے ہیں.آئیے روایت کا تجزیہ کرتے ہیں اور دیکھتے ھیں کہ دعویٰ روایات
کے قواعد کی جانچ پڑتال کے مطابق کتنا سچ ہے؟
الحدیث: